پاکستانی خبریں

نیب کو غلام سرور خان کے اثاثوں کی تفصیلات موصول، جانچ پڑتال کا عمل جاری

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

نیب حکام کے مطابق نیب راولپنڈی کو غلام سرور خان کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں ہیں جن کا الیکشن کمیشن میں جمع تفصیلات سے موازنہ کیا جارہا ہے۔

نیب حکام نے بتایا کہ اثاثوں کی تفصیلات میں بڑے فرق پر غلام سرور خان کو نیب راولپنڈی بلایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ غلام سرور خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 راولپنڈی 3 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں اور اس وقت کابینہ میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی ہیں۔

اس سے قبل بھی وہ مختلف ادوار میں وفاق اور صوبہ پنجاب میں وزیر رہ چکے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button