پاکستانی خبریں

امیرجماعت اسلامی کا گورنرہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا عندیہ، کتنے دن کی مہلت دیدی؟

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے خلاف گورنرہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

 جماعت اسلامی نے گزشتہ رات کراچی کے علاقے شارع فیصل پر کےالیکٹرک کےخلاف دھرنا ملتوی کردیا۔ تاہم نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کو 3دن کا وقت دیتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگلا دھرنا گورنر ہاؤس پر دے سکتے ہیں، فی یونٹ بجلی2 روپے79پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، کےالیکٹرک کا 2005سے اب تک کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

جے آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو فوری قومی تحویل میں لیا جائے۔

خیال رہے کہ حکومتی دعوے اور اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے، گرمی بڑھتے ہی بجلی کا بحران بھی بڑھ گیا کے الیکٹرک نے گیس کی عدم فراہمی کو جواز بناتے ہوئے کراچی میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا سبب قرار دے دیا۔

 

Related Articles

Back to top button