پاکستانی خبریں

پنجاب کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں پھر اُٹھنے لگیں، 4 وزراء کے سروں پر خطرے کی تلوار، نام سامنے آگئے

پنجاب کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں پھر سے سر اُٹھانے لگیِں۔ 4وزراء کے سر پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی، 2وزراء کے قلمدان تبدیل اور 2 وزراء سے قلمدان واپس لیے جا سکتے ہیں۔

پنجاب کابینہ میں کارکردگی کی بنیاد پر تبدیلی کا معاملہ بجٹ کے باعث موخر کر دیا گیاتھا۔ اب ایک بار پھر زیر بحث آگیا، ذرائع کے مطابق 4وزراء کی کارکردگی اطمینان بخش نہ ہونے پر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ جس میں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس ، صوبائی وزیر سپورٹس ٹیمور بھٹی، صوبائی وزیر اقلیتی اعجاز عالم آگسٹن اور صوبائی وزیر سی ایم آئی ٹی اجمل چیمہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر مراد راس اور تیمور بھٹی کے قلمدان تبدیل کئے جا سکتے ہیں جبکہ اعجاز عالم آگسٹن اور اجمل چیمہ سے وزارت واپسی لی جا سکتی ہے اور 6 سے 7وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیندہ چند روز میں کابینہ سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب کی بیوروکریسی میں اس وقت کئی گروپ کام کر رہے ہیں، میجر (ر) اعظم سلیمان خان گروپ، جواد رفیق ملک گروپ، طاہر خورشید گروپ، مولانا طارق جمیل گروپ اور ڈی ایم جی نون گروپ اس وقت فعال ہیں۔

مذکورہ گروپش آپس میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینتے رہتے ہیں اور وزیراعلیٰ کو ایک دوسرے کی شکائتیں بھی لگاتے رہتے ہیں۔

جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے، اس وقت پنجاب میں چوتھا چیف سیکرٹری اور پانچواں آئی جی پولیس تعینات ہو چکا ہے۔

اب بھی آئے روز چیف سیکرٹری اور آئی جی کے تبادلوں کی افواہیں سنائی دیتی ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن، محکمہ لائیوسٹاک، بلدیات، محکمہ سروسز، محکمہ فوڈ، محکمہ آبپاشی اور پرنسپل سیکرٹری تو وزیر اعلی بار بار تبدیل ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button