پاکستانی خبریں

وفاقی ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومت کا اہم اعلان

 وفاقی ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومت کا اہم اعلان کردیا۔

وفاقی ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے رواں ماہ کی تنخواہ اور پنشن عیدالاضحیٰ سے قبل دینے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ نے ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل راولپنڈی کو بھی مراسلہ جاری کیا ہے اور چیف اکاؤنٹس آفیسرکوبھی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عید31جولائی یا یکم اگست کو ہونےکا امکان ہے اس لیے عید پر رواں ماہ کی تنخواہ قبل ازوقت ادا کی جائےگی۔

قبل ازیں عیدالاضحیٰ پر سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو قبل ازوقت تنخواہیں اور پنشن دینے کی منظوری دی تھی۔

سندھ میں سرکاری ملازمین کو جولائی کی مکمل تنخواہ 27تاریخ تک ادا کی جائےگی جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی قبل ازوقت پنشن کی رقم اداکی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button