پاکستانی خبریں

جج ارشد ملک کی برطرفی، نواز شریف نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ پوری (ن) لیگ سر پکڑ کر بیٹھ گئی، جانیے تفصیلات

احتساب عدالت کی برطرفی کے بعد نواز شریف نے بھی سزا ختم کروانے کے لیے درخواست تیار کر لی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور احتساب عدالت دونوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی نوکری سے برطرفی کے بعد نواز شریف بھی میدان میں آگئے ہیں اور اپنی سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جو درخواست تیار کی گئی ہے اس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا اور جرمانے کا حکم دیا تھا، اب جبکہ سزا سنانے والا جج ہی عہدے پر نہیں رہا تو اس کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کی بھی قانونی حیثیت ختم ہوگئی ہے، لہٰذا سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیل بھی زیر سماعت ہے اس لیے احتساب عدالت سے ملنے والی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ذرائع نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے وکالت نامے پر دستخط کر کے اپنے وکیل خواجہ حارث کے حوالے کر دیا ہے۔

دوسری جانب قانونی ماہرین کی جانب سے ایک نکتہ اُٹھا جارہا ہے کہ اگر نواز شریف کی جانب سے درخواست دائر کی جاتی ہے اور عدالت جج ارشد ملک کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتی ہے تو پھر ایک کیس میں ارشد ملک کی ہی جانب سے نواز شریف کو بری بھی کیا گیا تھا۔ اگر سزا والا فیصلہ کالعدم ہوتا ہے تو پھر بریت کا فیصلہ بھی کالعدم ہوجائے گا اور اس طرح ن لیگ اور نواز شریف کے لیے مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھ جائیں گی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ویڈیواسکینڈل کے مرکزی کردار احتساب عدالت کے جج ارشد ملک وک نوکری سے فارغ کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button