پاکستانی خبریں

کرنل کی بیوی کے بعد ایک اعلیٰ شخصیت کی بیٹی، کل لاہور میں ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون کون نکلی؟

لاہور میں سڑکوں پر پولیس اہلکاروں سے بدمعاشی کرنے ولی خاتون سیکرٹری کی بیٹی نکلی، پاکستان میں کرنل کی بیوی کے بعد سیکرٹری کی بیٹی کی انٹری ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بد تمیزی کرنے والی خاتون سابق سیکرٹری کی بیٹی نکلی، پولیس کے مطابق خاتون کی عمر 29 سال ہے ۔

 اسکا نام رئیسہ مسعود ہے اور مذکورہ خاتون نیو گارڈن ٹاؤن کی رہائشی ہے۔ رئیسہ مسعود کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار رہے ہیں۔

خاتون کے پاس جو گاڑی تھی وہ بھی تحویل میں لے لی گئی ہے ، گاڑی سے متعلق یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ گاڑی بینک سے لیز پر حاصل کی گئی ہے۔

دوسری جانب چیف ٹریفک پولیس آفیسرسید حماد عابد کی ہداہات پر پولیس نے خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ انوسٹی گیشن پولیس نے خاتون کی کار کو قبضہ میں لے لیا۔

سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، ٹریفک وارڈنز سے خاتون کا تضیحک آمیز رویہ، قابل مذمت ہے۔

خاتون نے وارڈن کو ناخن اور تھپڑ بھی مارے، ٹریفک وارڈنز نے تمام حالات میں بھی برداشت اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔

Related Articles

Back to top button