پاکستانی خبریں

حکومت نے عیدالاضحیٰ پر کتنی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا؟؟؟ عوام مایوس

کورونا صورتحال میں حکومت نے عیدالاضحیٰ پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ، عید کی تعطیلات میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی بھی شامل ہوگی، رواں برس عیدالاضحیٰ جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے۔

کورونا صورتحال میں حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق اعلان کردیا ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں برس عیدالاضحیٰ جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے اور عید کی تعطیلات میں ہفتہ اوراتوارکی چھٹی بھی شامل ہوگی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا روک تھام کی ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے فیصلہ کیا گیا، غیرضروری سفر سے روکنے کےلیے اضافی تعطیلات نہیں دیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران کا اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کے زیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سے ہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button