پاکستانی خبریں

بھارتی لابی عالمی دنیا کے سامنے بےنقاب، وزیر خارجہ شاہ محمود سے متعلق غلط خبریں پھیلادیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف بھارتی لابی نے سازش کرتے ہوئے وکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلادیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا پر میرے پیج کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا ہے، میرے احباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اللہ کا شکر ہے میں خیریت سے ہوں اور صحت یابی کی طرف گامزن ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میری صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔

واضح رہے کہ 3 جولائی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

شاہ محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں الگ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، وزارت کے امور گھر سے ہی سر انجام دوں گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

Back to top button