پاکستانی خبریں

17 اگست تک کی مہلت، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو 440 وولٹ کا جھٹکا دے ڈالا

پاکستان تحریک انصاف کے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو 17 اگست تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخوست پر حکمنامہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دو سال گزرنے کے باجود اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرائی گئی۔

فریقین کی جانب سے مختلف درخواستیں جمع کرانے کے باعث کمیٹی کے کام میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی مختصر ترین مدت میں حتمی رپورٹ کمیشن کو جمع کرائے۔

اس مرحلے پر مناسب نہیں کہ فریقین کی درخواستوں پر کوئی فیصلہ سنائیں۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی ضروری کام مکمل کرے۔

Related Articles

Back to top button