پاکستانی خبریں

گاڑیوں کے نمبرز کی نیلامی اور انوکھی خاتون خریدار، جانیے تفصیلات

لاہور میں گاڑیوں کی ایل ای بی بیس سیریز کے سولہ سو چار نمبروں کی فروخت میں پہلے نمبر نے ریکارڈ قائم کردیا۔

ایک نمبر کو شہری نے 15لاکھ سے زائد رقم دے کراپنے نام کرلیا۔ گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی کاعمل کو کورونا وائرس کی وجہ سے ٹاؤن ہال میں منعقدہوا ۔

شرکاء کیلئے ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا۔ نیلامی میں شہری عتیق اللہ نے اپنی گاڑی کیلئے 15لاکھ دس ہزار میں ایل ای بی بیس سیریزکا پرکشش نمبر1اپنے نام کیا۔

بات یہاں نہیں رکی 5 نمبر سیدہ وجیہہ نے 8لاکھ پچیس ہزار میں خریدا۔ یعنی 8 سو سی سی کار کی قیمت میں صرف گاڑی پر نمبر لگانے کا شوق پورا کیا۔

7نمبر ایڈوانس کمپنی کو 3لاکھ 30ہزار میں فروخت کیا گیا۔

1نمبر خریدنے والے عتیق اللہ کے ملازم ساجد کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی انکی تمام گاڑیوں کو ایک نمبر لگا ہے اور اس کیلئے 20لاکھ تک بجٹ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ای ٹی او طارق بٹ کا کہنا تھا کہ رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے نیلامیوں کا عمل رک گیا تھا اور یہ رواں سال کی صرف تیسری نیلامی ہے لیکن شہری دلچسپی ظاہرکررہے ہیں اور ریونیو زیادہ اکٹھا ہونے کی توقع ہے۔

Related Articles

Back to top button