پاکستانی خبریں

کورونا سے پاکستان میں دیہاڑی دار طبقہ بے روزگار ہوا، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں کے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دیہاڑی دار طبقے کو بچانے کیلئے پاکستان کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کوروناکے پھیلاوَ کوکم کرنے کےلیے چیلنجزکاسامنا کیا ہے۔ کوروناصورتحال میں مزدورطبقہ سب سے زیادہ متاثرہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے پاکستان میں دیہاڑی دار طبقہ بے روزگار ہوا۔ کورونا کی موجودہ صورتحال دنیا بھر کے مزدورطبقے کے لیے چیلنج ہے۔

کوروناکی صورتحال میں کم وسائل میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کاخیال رکھا۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو شفاف طریقے سے رقم فراہم کی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا شفاف پروگرام ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے دنیا کو مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے کوروناکی صورتحال میں کرفیو جیسا ماحول بنایا جس کے منفی نتائج برآمد ہوئے۔

انہوں نے کہ میری خواہش ہے مزدور طبقے کے لیے بہترین حکمت عملی بنائی جائے۔ کیوں کہ یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ معیشت کب بہتر ہوگی۔ ہم کورونا سے نمٹنے کےلیے اپنے چیلنجز اور اقدامات کے متعلق دنیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کومزدورطبقے کےتحفظ کےلیے اقدامات کرناہوں گے۔

Related Articles

Back to top button