پاکستانی خبریں

طوفانی بارشیں مزید ہوتی ہیں تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے، میئر کراچی نے انتباہ کردیا

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشیں مزید ہوتی ہیں تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے، حالات کنٹرول کا دعویٰ نہیں کیا جو وزیر بلدیات نے بتایا اس سے عوام کو آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جب تک کچرے کا ڈسپوزل نہیں ہوگا نالوں میں کچرا آتا رہے گا، انجینئرز لگادیں اربوں کھربوں خرچ کردیں صفائی نہیں ہوسکے گی۔

وسیم اختر نے کہا کہ پہلے کچرے کے ڈسپوزل کو بہتر بنانا ہوگا، سندھ اور وفاق کو بتایا کہ بارشوں سے پہلے نالے صاف کرلیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے بڑے 38 نالوں کی صفائی جاری ہے، کے ایم سی کے پاس مشینیں اور وسائل نہیں ہیں۔کے ایم سی کے 12 میں سے 9 پانی کے پمپس خراب ہیں، 9 پمپس کی مرمت کرائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن میں گھر میں کرنٹ لگنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ابراہیم حیدری میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں دیوار گرنے سے 3 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں سب سے زیادہ بارش صدر میں 42 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف بیس فیصل میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

Back to top button