پاکستانی خبریں

متحدہ قومی مومنٹ لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی ،پولیس نے متحدہ قومی مومنٹ لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلرکو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارمبینہ ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی سے ہینڈ گرینیڈ اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق زاہد بنگالی سیاسی مخالفین اور لوگوں کے قتل میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارمبینہ ٹارگٹ کلر کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔ گرفتار مبینہ تھانہ ابراہیم حیدری کے 7 کیسزمیں اشتہاری ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزم ایم کیو ایم لندن رئیس مما گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھا۔

خیال رہے کہ 20 نومبر 2019 کو پولیس نے سولجر بازار سے 90 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے سابق رہنما متحدہ قومی مومنٹ فاروق ستار سے بھی رابطے کا انکشافات کیا تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا تھا کہ اس کی فاروق ستار سے نائن زیرو میں ملاقات ہوتی تھی اور وہ پارٹی قیادت کے کہنے پر قتل کی واردتیں کیا کرتا تھا۔

اس کا کہنا تھا کہ سیکٹر انچارج خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے فاروق ستار سے ملاقات کرائی تھی اور نائن زیر می رہائش کا بندوبست بھی مبینہ طور پر سابق رہنما ایم کیو ایم ہی کراتے تھے۔

Related Articles

Back to top button