پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء کو خاندان والوں نے ’ عاق ‘ کر دیا، جانیے تفصیلات

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء کو خاندان والوں نے ’ عاق ‘ کر دیا، اخبار میں باقاعدہ اشتہار بھی دے دیا۔

ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری رانا محمد ارسلان کو انکے والد نے اپنی جائیداد سے عاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محمد ارسلان کے کسی قول و فعل کے ذمہ دار نہیں ہونگے اور نہ ہی ان سے انکا کوئی تعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے محمد ارسلان کی جانب سے مقامی اخبار میں ایک اشتہار چھپوایا گیا ہے۔

جس میں رانا شبیر احمد ولد رانا عبدالعزیز خان قوم راجپوت نے کہا کہ ’’ وہ اپنے حقیقی بیٹے رانا محمد ارسلان جو کہ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع لودھراں ہے کو بوجہ نافرمانی، گستاخی اور غلط چال چلن اپنی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتا ہوں۔

آئندہ میں اور میری باقی تمام اولاد محمد ارسلان کے کسی قول و فعل کے ذمہ دار نہ ہوں گے اور نہ ہی محمد ارسلان ہمارے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کرے‘‘۔

 

Related Articles

Back to top button