پاکستانی خبریں

شیخو پورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ منظرِ عام پر، ذمہ دار کون؟؟؟ اہم انکشافات عیاں

شیخو پورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آگئی جس میں کوسٹر ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

شیخو پورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آگئی جس میں کوسٹر ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں وین آگئی تھی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کوسٹر ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا، حادثے میں ریل انتظامیہ کی کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ جلد ہی وزیر ریلوے شیخ رشید کو پیش کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں ٹوٹی قیامتِ صغریٰ، سکھ یاتریوں کی بس ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کی زد میں وین آگئی تھی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، حادثہ شیخوپورہ میں فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک کی کراسنگ پر پیش آیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ پشاور سے سکھ خاندان اپنے رشتہ دار کے انتقال میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب آیا تھا۔

واپسی پر کوچ کے ڈرائیور نے پھاٹک بند دیکھ کر کچھ آگے جا کر کچے راستے سے ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس وہاں پہنچ گئی اور کوچ سے ٹکرا گئی۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

Back to top button