پاکستانی خبریں

دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوبنےوالے میٹرک کے چار طالب علموں میں سے دو کی نعشیں نکال لی گئیں

دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوبنےھ والے میٹرک کے چار طالب علموں میں سے دو کی نعشیں نکال لی گئیں، سولہ سالہ فیاض اور 15 سالہ اشفاق کی نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں

تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ شہر سلطان کی بستی نظام والی کے قریب دریائے چناب میں گزشتہ روز میٹرک کے چار طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگئے تھے جن کی تلاش کل شام تک جاری رہی آج علی الصبح ان کی تلاش دوبارہ سے شروع کردی گئی۔

ڈوب جانے والے طالب علموں میں اٹھارہ سالہ انصر ، سولہ سالہ فیض رسول ، سولہ سالہ فیاض اور سولہ سالہ فرید خان شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے 4میں سے 2 کی نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔

قبل ازیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم ایمبولینس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا تھا، ڈوب جانے والے طالب علم آپس میں کزن بتائے جارہے ہیں آج صبح ہوتے ہی سرچ آپریشن دوبارہ جاری کردیا گیا۔

ڈوب جانے والے طالب علموں میں سے سولہ سالہ فیاض اور 15 سالہ اشفاق کی نعشوں کو تلاش کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید ڈوبنے والے 2 طلباء کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن ابھی تک جاری ہے اور اندھیرا ہونے تک جاری رہے گا۔

اس سے قبل 5 جون کو سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں جھرک کے قریب سات بچے دریا سندھ میں نہاتے ڈوب گئے تھے، بچوں کی لاشیں نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردی گئی تھیں۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین لڑکیاں اور چار لڑکے شامل تھے۔ بچے جھرک کے قریب گاؤں دائم مری میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ بچوں کی لاشیں مقامی افراد نے نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کر دی تھیں

Related Articles

Back to top button