پاکستانی خبریں

لاہور میں مارکیٹیں کب کھلنے کا امکان؟ تاجروں نے انتظامیہ کو آگاہ کردیا

اندرون شہر کے تاجر رہنماؤں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو معیشت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے 3 جولائی سے بند مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث اندرون شہر کی بند مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ان کا کاروبار تباہ ہورہا ہے لہٰذا فوری طور پر مارکیٹوں کو کھولا جائے۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث مارکٹیں بند ہیں اور اس طرح ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے ورنہ وہ 3 جولائی سے اندرون شہر کی بند مارکیٹیں کھول دیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے اور کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہوا ہے جس میں ضروری اشیاء کے سامان والی دکانیں اور اسپتال وغیرہ کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔

Related Articles

Back to top button