پاکستانی خبریں

معروف اینکرپرسن ’’سمیع ابراہیم‘‘ بھی کورونا وائرس کا شکار، خوفناک انکشافات بتادیئے

صف اول کے اینکر پرسن ’’سمیع ابراہیم‘‘ کورونا وائرس کے شکار ہوگئے، اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے خود ہی لرزہ خیز انکشاف کر دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کہ اینکر اور صحافی سمیع ابراہیم ہسپتال کے وارڈ میں موجود ہیں، اور انکی آواز سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے وہ جسمانی کمزوری اور نقاہت کا شکار ہیں۔

سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ کورونا کوئی مذاق نہیں ہے، وہ خوش قسمت لوگ ہیں جنہیں کورونا چھو کر گزر جاتا ہے لیکن اگر پھیپھڑوں میں چلاجائے تو بہت مصیبت ہوتی ہے، میرے بھی پھیپھڑوں میں چلا گیا تھا۔

میں نے سوچا کہ میرا وقت آگیا ہے، اب میں نہیں بچوں گا۔

مجھے مشین لگی ہوئی تھی، مجھے چار سائے نظر آئے۔ میں نے سوچا کہ شاید یہ میرا وہم ہے۔ میں نے آنکھیں بندکرلیں جب دوبارہ کھولی تو پھر چار سائے نظرآئے۔ وہ سائے آپس میں مکالمہ کررہے تھے۔ میں گھبرا گیا۔ پھر میں نے آنکھیں بند کرلیں جب دوبارہ کھولا تو ایک سایہ تھا جو میرے پاؤں کی طرف تھا جو میری طرف نہیں دیکھ رہا تھا۔

دروازے کی طرف دیکھ رہا تھا۔ میرا یہ سب بتانے کا مقصد یہ ہے کہ اگر کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو تاخیر نہ کریں۔ فورا ڈاکٹرز کے پاس پہنچیں، آپ نے ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

کرونا مدافعتی نظام پر اٹیک کرتا ہے۔ اگر مدافعتی نظام کرونا کے قبضے میں چلا جائے تو بہت مشکل ہوجاتی ہے۔ اسکے لئے انٹی وائرل اودیات استعمال کی جاتی ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم باہر کی دنیا سے مختلف ہیں۔ ہمارا جسم اور ہمارے روئیے باقی دنیا سے مختلف ہیں۔ میرے سامنے بہت خوبصورت نظارہ ہے جو مجھے آج بہت خوبصورت لگ رہا ہے لیکن کچھ دن پہلے مجھے موت کا سامان لگ رہا تھا۔

Related Articles

Back to top button