پاکستانی خبریں

اب تک حکومت نے کچھ نہیں کیا، حکومت بتائے مافیاز کو کھلی چھوٹ کس نے دی: رانا ثناء اللہ

ن لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ کہ مائنس ون نہیں مائنس آل ہوجاتا ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد پاکستانی پائلٹ گھر بیٹھ جائیں گے، انہوں نے پی آئی اے کی تباہی کی رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کارکردگی نہیں دکھائی تو کرونا کے بعد افراتفری پھیل جائے گی، اب تک حکومت نے کچھ نہیں کیا، حکومت بتائے مافیاز کو کھلی چھوٹ کس نے دی، مافیا اب بھی پیسہ کما رہا ہے، چینی مہنگی فروخت ہورہی ہے، دواؤں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ مائنس ون کبھی نہیں ہوتا، مائنس آل ہوجاتا ہے، بجٹ منظوری سے پہلے ہی حکومت نے پیٹرول بم گرادیا، پارلیمنٹ میں حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ رویہ اچھا نہیں۔

پی آئی اے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے بیان کے بعد پاکستانی پائلٹ گھر بیٹھ جائیں گے، پی آئی اے کی تباہی کی رہی سہی کسر انہوں نے پوری کردی۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پی آئی اے کے 240 سے زائد پائلٹ کی ڈگریاں مشکوک ہیں، جنہیں فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کے بیان کی روشنی میں یورپی یونین، برطانیہ اور دیگر ممالک نے بھی پاکستانی پائلٹ کو گراؤنڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button