چیئرمین نیب ویڈیو اسکینڈل: مرکزی کردار’طیبہ گل‘ کی گاڑی پر فائرنگ، ناقابلِ یقین اطلاعات

چیئرمین نیب ویڈیو سکینڈل کی مرکزی کردار طیبہ گل کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

طیبہ گل کے بیٹے سہیل فاروق کی جانب سے جھنگ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی ہے۔ سہیل فاروق نے درخواست میں بتایا ہے کہ طیبہ گل اور ان کے شوہر جو گاڑی استعمال کرتے ہیں۔ وہ گاڑی اتفاق سے رات کو ان کے بچے استعمال کر رہے تھے۔

رات کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، مگر وہ نہیں رکے اور گاڑی بھگادی۔ جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس نے سہیل فاروق کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب طیبہ گل کے شوہر فاروق نول کا کہنا ہے کہ اصل ٹارگٹ میں اور میری اہلیہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں