پاکستانی خبریں

شہباز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے کورونا سے متعلق کیا اہم مشورہ دیدیا؟ جانئے تفصیلات

ڈاکٹروں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے دوسری طرف ان کی عبوری ضمانت میں 3 ہفتے مزید توسیع کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست دی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے 3 ہفتے کے لیے انھیں استثنیٰ دیا جائے، اور ضمانتی مچلکوں پر دستخط کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔

اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اس عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی، جسٹس سردار احمد نعیم وار جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی ہے، گزشتہ سماعت پر کورونا مثبت آنے کی وجہ سے شہباز شریف پیش نہیں ہوئے تھے۔

 

Related Articles

Back to top button