وزیراعظم ہاؤس میں عشایئے کی تقریب جاری، مہمانوں میں کون کون شامل ہے؟ جانیے تفصیلات

وزیر اعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادی جماعتوں اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عشایئے کی تقریب جاری ہے۔

عشایئے کی تقریب میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اور وزرا سمیت بی اے پی،جی ڈی اے،ایم کیوایم پاکستان کےرہنماشریک ہیں۔تقریب میں مہمانوں کی تواضع ون ڈش(قورمہ، مٹر چاول اور نان) سے کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں، کابینہ اراکین اور پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں عشایئے کی تقریب جاری ہے۔ جس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اور وزرا سمیت ،بلوچستان عوامی پارٹی،گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور ایم کیو ایم پاکستان کےرہنماشریک ہیں۔

عشایئہ تقریب میں اٹھنے والے تمام اخراجات وزیر اعظم عمران خان اپنی جیب سے ادا کریں گے ۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں سےملکی صورتحال، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی بجٹ منظورکرانےکی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کررہےہیں جبکہ تقریب میں پارٹی کےاندرونی اختلافات، اتحادیوں کےمعاملات اورقومی ایشوز پربھی بات ہوگی اور وزیراعظم پارٹی واتحادی ارکان قومی اسمبلی کومختلف معاملات پر اعتماد میں لیں گے۔ 

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج حکومتی و اتحادی اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دے رہے ہیں۔ جس کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے عشائیے میں ون ڈش قورمہ، مٹر چاول اور نان سے معزز مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ ماضی کے برعکس عشائیے کے اخراجات وزیراعظم اپنی جیب سے اداکریں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کو دئیے گئے عشائیے میںبہت سے اتحادی شریک نہیں ہو رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں