پاکستانی خبریں

حکومت کا شاہ زین بگٹی سے بجٹ کی منظوری کیلئے رابطہ، جانیے تفصیلات

اپوزیشن کی جانب سے نئے سال 2020-21 کے حکومتی بجٹ کی کھل کر مخالفت جاری ہے۔ جس کے باعث حکومت کو یہ واضح ہو گیا ہے کہ معاملہ اتنی آسانی سے حل ہونے والا نہیں ہے جبکہ اختر مینگل بھی ناراض ہو گئے ہیں اور اتحاد توڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

جس پر ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے ایک بار پھر سے شاہ زین بگٹی سے بجٹ کی منظوری کیلئے حمایت مانگ لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ حکومتی اتحادی شاہ زین بگٹی نے حکومت کی جانب سے وعدوں کی عدم تکمیل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اب انہوں نے مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ دو دن میں مطالبات منظور نہ کیے تو حکومت سے علیحدگی اختیار کریں گے۔ یاد رہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر اختر مینگل پہلے ہی قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں منانے کی ہدایات بھی جاری کر دی تھیں ۔

Related Articles

Back to top button