پاکستانی خبریں

آصف زرداری اور نواز شریف کے ایک امریکی دورے پر کتنے خرچ ہوتے تھے؟ وزیر اعظم نے سب بتادیا

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میرے بیانات میں مستقل مزاجی رہی ہے، ہماری حکومت کوروناوائرس کے معاملات پرکبھی کنفیوزنہیں ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے13مارچ کولاک ڈاؤن کیا، اس کے بعد سے میرا ایک بیان دکھا دیں جس میں تضاد ہو؟

امریکا دورے پرنوازشریف اورزرداری سے کم خرچ کیا، زرداری کے دورہ امریکا پر 13لاکھ ڈالرخرچ ہوئے، نوازشریف کے امریکا دورے پر11لاکھ ڈالرخرچ ہوئے، شاہدخاقان عباسی نے7لاکھ ڈالرمیں دورہ کیا لیکن میں نے امریکا کادورہ ایک لاکھ 62ہزارڈالرمیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کوکہتاہوں مشکل مرحلہ ہے۔ ہمت نہیں ہارنی۔ ساری دنیاکہہ رہی ہے لاک ڈاؤن سے نقصان ہوا۔

امریکا میں لاکھوں لوگ مرے، اب لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکے۔ ہم نےتو پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا،۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اگلا مرحلہ مشکل ہے۔ احتیاط نہ کی توہسپتالوں پردباؤ بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد کرانا سب پرلازم ہے۔ کورونا کی وجہ سے4 ہزاراموات ہوئیں،متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کریں گے۔

Related Articles

Back to top button