پاکستانی خبریں

حکومت پاکستان کیجانب سے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم، بھارتی شہری نہایت شکر گزار

حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی کیلئے پاک بھارت واہگہ بارڈر کھول دیا، 748 بھارتی شہری پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے۔

لاک ڈاون کی پابندیوں کے باعث پاکستان میں پھنسے ساڑھے سات سو بھارتی شہریوں کے لئے خصوصی طور پر پاک بھارت واہگہ بارڈر کھول دیا گیا۔

پاک بھارت واہگہ بارڈر آج سے 3 روز کے لیے کھولا گیا ہے، بھارتی شہری تین گروپس میں واہگہ بارڈر سے واپس بھارت روانہ ہوں گے، پہلے اور دوسرے گروپ میں ڈھائی ڈھائی سو افراد ہوں گے جبکہ تیسرا گروپ 248 افراد پر مشتمل ہوگا۔

حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھارتی شہریوں کو واپس بھارت جانے کی اجازت دی ہے، بھارتی شہری پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم تھے، جن میں سے 12 اسلام آباد میں، لاہور میں 80، آزاد کشمیر اور ننکانہ صاحب میں 15 ،15 شہری جبکہ صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں 300 بھارتی شہری رہائش پذیر تھے۔

بھارتی شہریوں نے کئی بار اپنی حکومت سے واپس آنے کی اجازت مانگی مگر اجازت نہ دی گئی، بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں سے بیان حلفی لینے کے بعد واپسی کی اجازت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 402 شہری بھی واپس جائیں گے ، آج واپس جانیوالے پہلے گروپ میں کشمیری طلبا اور شہری شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button