پاکستانی خبریں

شیخ رشید احمد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا، عوامی مسلم لیگ کے اہم رہنما نے اندرونی کہانی بتادی

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، وہ اب مکمل صحت یاب ہیں۔

وزیریلوے نے کوروناوائرس کو شکست دے دی، انہیں آج ایم ایچ اسپتال سے گھر جانے کی اجازت ملے گی، قوم کی جناب سے دعاؤں پر انہوں نے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد آج گھر پہنچ جائیں گے، ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں گھر جانے کی جازت دی گئی ہے، اللہ کا شکر ہے قوم کی دعائیں ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ وفافی وزیر 8 جون کو کوروناوائرس کا شکار ہوئے تھے۔ جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے 10 جون کو بھی وائرس کا ٹیسٹ کروایا تب بھی مثبت آیا۔

کورونا وائرس انفیکشن میں مبتلا وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے اسپتال سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ فیملی کا کہنا تھا کہ انہیں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شیخ رشید کو کوئی پیچیدگی لاحق نہیں تھی۔

Related Articles

Back to top button