پاکستانی خبریں

اس وقت ہم میسرہیں اورنہ پیپلزپارٹی، خواجہ سعد رفیق کا بیان جاری

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاہے کہ ضیا الحق کا بدترین مارشل لا اگرپیپلزپارٹی کوختم نہ کرسکا توکوئی کسی کوختم نہیں کرسکتا۔ ہم نے آپ کونہیں گرانا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم کوئی عدم اعتماد نہیں لارہے،11ووٹوں کی حکومت ہے وہ بھی آپ کے اپنے نہیں۔ آپ کس خمارمیں ہیں۔ 2تہائی اکثریت کاکیاحشرہوا وہ بھی تاریخ کاحصہ ہے۔ یہ غلط فہمی ذہن سے نکال دیں کہ آپشن ہروقت ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صبح دل نہیں کررہا تھا کہ ایوان میں آکربات کروں۔ ابھی ایک وزیرنے23منٹ ذاتی وضاحت پربات کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے کا مینڈیٹ لیکرنہیں آتے۔ لوگوں کی جانیں جارہی ہیں اورآپ سے پارلیمنٹ کالاک ڈاؤن نہیں کیاجاتا۔

سچ بات یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے۔ جمہوریت نہ ہونے کی بات کوئی مان گیا کوئی کچھ عرصے میں مان جائےگا۔ لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ آپ نے مقابلہ کرناتھا بھوک اوربھارتی جارحیت کا لیکن اپوزیشن کامقابلہ کیا۔ ہم اپنی اپنی باری دے کرآئے ہیں لیکن پھرواپس یہی پرکھڑے ہیں۔ آپ اپوزیشن کےساتھ قومی معاملات پر بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت ہم میسرہیں اورنہ پیپلزپارٹی۔

Related Articles

Back to top button