پاکستانی خبریں

فواد چوہدری حکومت کے لیے خطرہ بن گئے، وفاقی وزیر کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا

سینئر صحافی ایاز خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کے انٹرویو میں کوئی سنسنی خیز چیز نظر نہیں آئی اور نہ ہی انکشافات میں ایسا کچھ تھا، یہ سب باتیں ہم مختلف اوقات اور مواقع پر شائع بھی کر چکے ہیں ۔

ہر حکومت کی کابینہ میں گروپنگ بھی ہوتی ہے اور وزراء کے اختلاف بھی ہوتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے اپنے حکومت کے ھوالے سے جو باتیں کی ہیں وہ اکثر سے اتفاق کرتے ہیں ۔نظریاتی لوگ پیچھے رہ گئے اور غیر منتخب لوگ آگے آگئے ہیں ۔ اس کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے ۔

سینئر تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے نمایاں ہونے کیلئے انٹرویو میں باتیں کی ہیں ۔ اس انٹرویو کے بعد وزیراعظم خان یوں نظر آئے جیسے ایک قائد کو ہونا چاہیے ۔ جبکہ تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا ہے کہ ایک دوسر ے پر سبقت لے جانے کی جنگ صرف مرکز میں ہیں نہیں بلکہ پنجاب میں بھی جاری ہے ۔

عمران کان اگر چاہتے تو پہلے دن سے ہی ان کو سمجھاتے اور دھڑے بندیاں ختم کرنے کو کہتے ۔ فواد چودھری کی باتوں سے واضح ہوتا کہ اب حکومت کیلئے خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ وزراء وزیراعظم عمران خان کے کنٹرول سے نکل گئے ہیں اور انکی بات کوئی نہیں سن رہا۔ اس لئے کچھ لوگوں کی وزارتیں تبدیل ہوسکتی ہیں۔ 

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں کچھ وزراء کے درمیان بہت زیادہ تلخ کلامی ہو گئی تھی۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو الگ کمرے میں بھیج دیا اور بعد میں ادھر جا کر انہیں سمجھایا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی پی ٹی آئی کے لیڈرشپ میں لڑائیوں کے حوالے سے انکشافات کر چکے ہیں۔ ان کے بیانات کے بعد کابینہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ وزراء آپس میں ایک دوسرے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ جس کا انداز گزشتہ ہونے والے کابینہ اجلاس سے لگایا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں فیصل واوڈا نے اسد عمر کا کہنا تھا کہ میری زبان ہی نہیں ہاتھ بھی تیز چلتا ہے۔ اس حوالے سے تلخی اس قدر بڑھ گئی تھی کہ کابینہ اجلاس میں تلخی اتنی بڑھ گئی تھی کہ اگر وزیراعظم وہاں سے تھوڑی دیر کیلئے چلے جاتے تو ہاتھا پائی ہوجانی تھی، لیکن عمران خان ، فیصل واوڈا کو اپنے کمرے میں لے گئے اور وہاں جا کر ان کو سمجھایا گیا۔

اس سے قبل اجلاس میں فیصل واوڈا اسد عمر اور شاہ محمودقریشی سے یہ بھی استفسار بھی کر چکے ہیں کہ آپ دونوں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔یہ تمام باتیں گزشتہ روز منظر عام پر آنے والے انٹرویو کے بعد شروع ہوئی تھیں۔ جس میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود کی لڑائیوں نے الیکٹڈ لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ تاہم اب تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل پر غور شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button