پاکستانی خبریں

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل، سابق ڈی آئی جی (ر) میر افضل نگراں وزیر اعلیٰ تعینات

گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کامیابی کے ساتھ اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرلی، حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی گئی اور سابق ڈی آئی جی (ر) میر افضل کو گلگت بلتستان کے نگراں وزیر اعلیٰ تعینات کر دئیے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی آئی جی پولیس میر افضل کو نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کر دیا۔ وزیراعظم پاکستان، (چئیرمین جی بی کونسل) کے آفس سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا کل میر افضل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نگراں وزیراعلی اب اپنی کابینہ بھی تشکیل دیں گے جس کیلئے تقریبا نام فائنل ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ سمیت سابق سیاستدان، ججز، ماہرین صحت اور صحافت کے شعبہ سے وابسطہ افراد شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

نگران کابینہ میں جسٹس ریٹائرڈ مظفر حسین کو وزیر قانون، معروف صحافی ایمان شاہ کو وزیر اطلاعات، سابق رکن جی بی اسمبلی دیدار علی کو وزیر بلدیات ، شاہد عالم یا معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کو وزیر سیاحت، ڈاکٹر جلیل یا ڈاکٹر حسن اماچہ کو وزیر صحت، راجا نظیم وزیر خوراک، خوشی محمد طارق کو وزیر جنگلات مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ ان کے علاوہ بھی گلگت کے تمام اضلاع سے مزید شخصیات کا کایبنہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آئینی طور پر نگران حکومت کو نوے روز کے اندر عام انتخابات کرانا ہے تاہم کورونا وائرس کے اس مشکل دور میں انتخابی مہم چلانا اور انتخابات کا انعقاد نگراں حکومت کیلئے کسی چیلنچ سے کم نہیں ہوگا۔

 

 

Related Articles

Back to top button