پاکستانی خبریں

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری، اہم سہولت متعارف

برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی وطن واپسی کیلئے براہ راست یا ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کروا سکتے ہیں، اس سے قبل مسافروں کو پاکستان واپسی کے لیے ہائی کمیشن لندن کی مدد درکار تھی۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری آگئی، برطانیہ سے پی آئی اے کی سروس بحال ہوگئی، جس کے بعد برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ مسافربراہ راست یا ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کروا سکتے ہیں، کورونا کی وجہ سے برطانیہ سے فضائی آپریش معطل تھا۔

اس سے قبل برطانیہ میں پھنسے مسافروں کو پاکستان واپسی کے لیے ہائی کمیشن لندن کی مدد درکار تھی۔

یاد رہے پی آئی اے نے برطانیہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں20فیصد کمی کردی ہے، ترجمان کا کہنا ہےکہ رعایتی ٹکٹوں کی وجہ سے مسافروں کی بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔

خیال رہے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی واپسی کے سلسلے میں پی آئی اے کے دفاتر پر مسافروں کے رش کے پیش نظر آئندہ ہفتے میں قومی ایئرلائن نے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button