پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں مزید کون سے 4 سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا؟ جان لیں اس خبر میں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر مزید 4 سیکٹرز سیل کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں سیکٹرجی سکس2، جی سکس ون، جی ٹین فور اور جی سیون ٹو کو سیل کیا جا رہا ہے۔

غوری ٹاؤن کےساتھ فیز پہلے ہی سیل کرنےکا فیصلہ ہوچکا ہے، ان علاقوں میں چند روز کے دوران 40کیسز اور 25اموات رپورٹ ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 36گھنٹوں میں ان تمام علاقوں کوسیل کر دیا جائےگا، ان علاقوں کے مکین ایشیائے ضرورت جمع کر لیں۔

اس سے قبل سیکٹر آئی ایٹ 3، آئی ایٹ 4، آئی ٹین 2 اور آئی ٹین مرکز کو سیل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو، تھری اور کراچی کمپنی کمرشل ایریا سیل کردیا گیا تھا ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سیکٹرز میں ڈھائی سے تین سو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button