پاکستانی خبریں

کورونا کا پتہ چلانے کیلئے اب سیوریج کا استعمال، ماہرین نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور واسا (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) مل کر پولیو کی طرح کورونا وائرس کے نمونے سیوریج سے لیں گی، سیوریج ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چلے گا کہ کس محلے میں کتنا وائرس پھیلا ہے۔

لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور واسا نمونے لے کر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، سیوریج ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چلے گا کہ کس محلے میں کتنا وائرس پھیلا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے آبادی کے لحاظ سے کم ٹیسٹ کیے گئے، اسمارٹ لاک ڈاون میں لوگوں کو علاقے بند کرنے پر تحفظات ہیں۔

پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی واسا سے مل کر سائنٹفک اسٹڈی کرنے جا رہی ہے، پنجاب حکومت کو بھی سائنٹفک اسٹڈی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button