پاکستانی خبریں

بین الاقوامی پروازوں کیلئے کل سے فضائی حدود جزوی طور کھول دی جائے گی: وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کل سے فضائی حدود جزوی طور کھول دی جائے گی۔

عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے اٹھایا جا رہاہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک نے اپنا فضائی آپریشن بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں ہزاروں پاکستانی پھنس کر رہ گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button