پاکستانی خبریں

شہریار آفریدی نے کورونا وائرس کو شکست کس طرح دی؟ اہم خبر جانئے

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

شہریار آفریدی نے لکھا کہ ’کورونا ٹیسٹ بیماری کے 24 روز بعد منفی آیا ہے، تجربہ یہ ہے کہ وہ وقت بہت تکلیف دہ تھا۔

شہریار آفریدی نے بیماری کے دوران دعا کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی میں گزشتہ ماہ کے آخر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سمیت متعدد اراکین اسمبلی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان کی اہلیہ اور ان کے گھر کے 2 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

 

Related Articles

Back to top button