پاکستانی خبریں

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے تفتان بارڈر کو کھول دیا

وفاقی حکومت نے پاک ایران سرحدی شہر سے منسلک تفتان بارڈر کو 7 روز کے لئے کھول دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا ہے تاہم بارڈر کھلنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تفتان بارڈر 27 مارچ سے بند تھا، سرحد کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا ۔

یاد رہے کہ پاک ایران بارڈر سے صرف ایرانی سائیڈ سے مال بردار گاڑیاں آتے ہیں اور پاکستانی سامان لےجاتے ہیں جبکہ پاکستانی گاڑیوں کی ایرانی حدود میں داخلہ بدستور بند ہے۔ بارڈر کو ہفتے میں تین دن کھولنے کی وجہ سے پاکستانی تاجروں کے کروڑوں روپوں کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ بارڈرسے اس وقت دن میں صرف 75 گاڑیوں کی پاکستان میں آنے کی اجازت دی جارہی تھی۔

Related Articles

Back to top button