پاکستانی خبریں

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے تجاوز، 59 ہزار سے زائد افراد صحتیاب

 ملک میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3093 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 160,118 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1,202 اور سندھ میں 916 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 755 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 93، اسلام آباد میں 94، گلگت بلتستان میں 18 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 60 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 59 ہزار 983، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 613، بلوچستان میں 8 ہزار 794، اسلام آباد میں 9 ہزار 637، آزادکشمیر میں 740 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 213  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جن میں سے  59 ہزار 215 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: شہرِ قائد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کمشنر کراچی نے اہم فیصلہ لے لیا، جانئے خبر میں

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی میں آج شام 7 بجے سے لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا وائرس کی وبا نے ملک بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد تیزی سے پھیلنا شروع کردیا ہے جس کے سدباب کےلیے کمشنر کراچی نے آج سے کراچی میں دوبارہ لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ آج شام 7 بجے سے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا اور ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کی روشنی میں ہاٹ اسپاٹس کا تعین کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button