پاکستانی خبریں

وزیراعلی سندھ نے مالی سال 21-2020 کیلئے 12 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مالی سال 21-2020 کے لیے 12 کھرب روپے سے زائد کا مالی بجٹ پیش کردیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سربراہی میں جاری اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے مشکل حالات کے باجود مالی سال 21-2020 کا بجٹ پیش کررہا ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میرے لیے فخر کا مقام ہے کہ میں 8ویں بار بجٹ پیش کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا اور ٹڈی دل کی وجہ سے صوبہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے ، سندھ کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر بجٹ بنایا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے اپنی تقریر کے آغاز میں مالی سال 20-2019 میں وفات پانے والے اراکین کو یاد کیا اور کہا کہ ہمیں اس موقع پر کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے معاملے پر سنجیدگی اختیار کرے، ہم نے بجٹ میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود افراد کے لیے فنڈ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں معاشی صورتحال اور غریب عوام کو خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے شور شرابا کیا گیا لیکن مراد علی شاہ نے تقریر جاری رکھی۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو اخراجات کا مجموعی حجم 969 ارب روپے ہے، یہاں اس بات کی نشاندہی کی ضرورت ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخرجات طے کرنے کی کوشش کی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کہ محکمہ صحت کے بجٹ کو طبی خدمات اور طبی تعلیم کے 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مالی سال 20-2019 میں محکمہ صحت کے بجٹ کا تخمینہ 120 ارب 48 کروڑ 60 لاکھ روپے تھا جو آئندہ مالی سال 21-2020 میں بڑھا کر 139 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ روپے کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کا بجٹ مالی سال 20-2019 کے 212 ارب 40 کروڑ روپے سے بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لیے 242 ارب 50 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہم نے فنڈز مختص کیے ہیں جو جاری ریونیو بجٹ کا 25.2 فیصد ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ میں تعلیم کے لیے 21 397 جاری اور 11 نئی لیکن غیر منظور شدہ اسکیمز کے لیے 21 ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button