پاکستانی خبریں

بھارتی پولیس کا پاکستانی سفارتخانے کا گھیراؤ، سفارتکاروں سے بد تمیزی اور دھمکیاں بھی دیں

 بھارتی پولیس نے پاکستانی سفارتخانے کا گھیراؤ کرکے سفارتکاروں سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔

ذرائع کے مطابق نئی دلی میں بھارتی پولیس کی بھاری نفری نے پاکستانی سفارتخانے کا گھیراؤ کیا، مسلح پولیس اہلکاروں نے سفارتکاروں سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں، سفارتکاروں کو ایمبیسی سے گھر تک راستے میں بھی ہراساں کیا گیا، جس کے باعث نئی دلی میں پاکستانی سفارتی اہلکاروں کے لئے ماحول انتہائی کشیدہ ہوگیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے2 اہلکاروں کی گرفتاری پر نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو دھمکیاں جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں بکھیر دیں، نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کا محاصرہ کر لیا۔

بھارتی پولیس نے پاکستانی سفارتخانے کا گھیراؤ کرکے سفارتکاروں سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں، پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے افسران کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح پولیس اہلکاروں نے سفارتکاروں سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں، سفارتکاروں کو ایمبیسی سے گھر تک راستے میں بھی ہراساں کیا گیا اورپاکستان کے ہائی کمشنر کی ریکی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں کل صبح 8 بجے کے قریب تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی بھی ہو گیا تھا۔

بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم جائے حادثہ پرموجود شہریوں نے دونوں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں سلوادیس پال اور دوامو براہمو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button