پاکستانی خبریں

پارلیمنٹ ہاؤس میں بڑی تعداد میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آ گئے، ملازمین میں شدید خوف و ہراس

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ڈرائیور، عملہ سمیت پارلیمنٹ ہاؤس میں میں کورونا وائرس کے 12 نئے کیسز سامنے آگئے، ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ ہائوس میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کورونا کے 12 نئے کیسز سامنے آگئے۔ جس میں چیئرمین سینیٹ کے ڈرائیور سمیت دیگر عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام کورونا وائرس میں مبتلا تمام عملہ کو طویل چھٹی پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کے دیگر ملازمین اور عملہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کورونا وائرس میں مبتلا عملہ سے میل جل رکھنے والے افراد فوری طور پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں تا کہ وباء کو مزید پھیلنے سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button