پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، فضا کلمہ طیبہ کے ورد سے گونج اٹھی

جڑواں شہروں راول پنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں آج دوسری بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مردان، نوشہرہ، شانگلہ اور گردونواح میں بھی زلزلہ آیا جب کہ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سوات، لوئر دیراور تیمر گرہ اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور ساتھ ہی ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 223 کلو میٹر تھی۔

مزید پڑھیں: جڑواں شہروں راول پنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیال رہے کہ صبح لگ بھگ صبح ساڑھے 6 بجے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

Related Articles

Back to top button