پاکستانی خبریں

سندھ حکومت نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے متعلق اہم حکم نامہ جاری کردیا

محکمہ داخلہ سندھ نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے متعلق ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سندھ میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہفتہ، اتوار کو بھی کاروبار کرسکیں گے۔

حکم نامے کے مطابق ریسٹورنٹس، کیفے کے لیے ٹیک اوے کے اوقات کار شام 7 بجے تک ہوں گے، ریسٹورنٹس، کیفے سے ہوم ڈیلیوری سروس رات 10 بجے تک ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ہوٹلز، کیفے، ریسٹورنٹس ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں لاک ڈاون کی ضرورت ہے لیکن کراچی میں کب لاک ڈاون ہوگا یہ ابھی نہیں بتاسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں انہیں سیل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پہلے روز سے لاک ڈاون چاہتی تھی لیکن وفاق آڑے آجاتا تھا۔

Related Articles

Back to top button