پاکستانی خبریں

وفاق نے کونسے چار بڑے اسپتالوں کا کنٹرول صوبوں سے واپس لے لیا؟ اہم تفصیلات جانئے

وفاق نے کراچی کے تین اورلاہور کے ایک بڑے اسپتال کا کنٹرول صوبوں سے واپس لے لیا ہے۔

شہر قائد کے جن اسپتالوں کا کنٹرول وفاق نے واپس لے لیا ہے ان میں جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) شامل ہیں۔

وفاق نے حکومت پنجاب سے شیخ زید اسپتال لاہور کا کنٹرول بھی واپس لے لیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جوائنٹ سیکریٹری وزارت قومی ہیلتھ کی جانب سے اس ضمن میں اسپتالوں کے سربراہان کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا ہے کہ وفاق کی جانب سے کنٹرول لیے جانے کے بعد اب صوبائی حکومتیں مذکورہ اسپتالوں میں کسی بھی قسم کی نئی بھرتیاں کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔

جوائنٹ سیکریٹری وزارت قومی ہیلتھ کی جانب سے کراچی کے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے سربراہان کو لکھے جانے والے خط میں نہایت واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وفاق کے کنٹرول میں لیے گئے اسپتالوں میں صوبوں کو بھرتی کا کوئی اختیار نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور کے سربراہ کو لکھے جانے والے خط میں بھی یہی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاق کے کنٹرول میں جانے والے اسپتال میں صوبائی حکومت کو نئی بھرتی کا کوئی اختیار نہیں ہو گا۔

Related Articles

Back to top button