پاکستانی خبریں

شیخ رشید کے پھپھڑے کورونا وائرس سے کتنے فیصد ہوئے ہیں متا ثر؟ اہم خبر آ گئی

وفاقی وزیر شیخ رشید کے پھپھڑے کورونا سے 10 فیصد متا ثر ہوئے۔

زرائع کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ملٹری اسپتال زیرعلاج ہیں، اور ان کی طبیعت تیزی سے بحال ہورہی ہے، ان کی ٹیسٹ رپورٹس کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر کے بھتیجے راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو اب نہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا اور نہ ہی انہیں آکسیجن پر منتقلی کی ضرورت پڑی ہے، ان کے جسم میں آکسیجن کا تناسب 92 فیصد ہے، جب کہ ان کے پھپھڑے کورونا سے 10 فیصد متا ثر ہوئے ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے اور 3 سے 4 دن میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر رکھا تھا، تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button