پاکستانی خبریں

لاہور ائیرپورٹ کے اطراف بلند عمارتیں طیاروں کیلئے خطرناک

لاہور ائیرپورٹ کے مینجر کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف میں بلند عمارتیں اور کالونیاں طیاروں کے لیے خطرناک ہیں۔

لاہور ائیرپورٹ مینجر اختر مرزا نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی الگ سے مراسلے بھجوا دیے ہیں۔

لاہور ائیرپورٹ منیجر اختر مرزا نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ ٹیک آف اور اپروچ ایریا کے گرد غیر قانونی تعمیرات کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

ائیرپورٹ مینجر لاہور کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے گرد 15 کلومیٹر علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو بار بار آگاہ کرنے پر بھی کارروائی نہیں ہوئی۔

لاہور ائیرپورٹ مینجر نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button