پاکستانی خبریں

بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقات کیلئے کچھ بھی نہیں: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقات کیلئے کچھ بھی نہیں، حکومت منی بجٹ لائے گی، آئندہ سال اور بھی سخت اور مشکل ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی بجٹ میں بنیادی اور عوامی ریلیف کے شعبہ جات نظرانداز کرنے پر کڑی تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقات کے لئے کچھ بھی نہیں، پی ایس ڈی پی اور ترقیاتی اخراجات کہاں ہیں جن سے روزگار ملے گا اور ملک میں ترقی ہو گی؟

انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت منی بجٹ لائے گی جبکہ آئندہ سال اور بھی سخت اور مشکل ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کیلئے مختص رقم 701 ارب روپے سے کم کر کے 650 ارب روپے کر دیئے گئے۔ کورونا وباء کی صورتحال درپیش ہے جبکہ حکومت نے سماجی تحفظ کی رقم میں بھی کٹوتی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چور دروازے سے مزید ٹیکس لگائے گی۔

Related Articles

Back to top button