پاکستانی خبریں

ہنرمند نوجوانوں کیلئے وزیراعظم نے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا، خوشخبری آگئی

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر نوجوانوں کےلئے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا ہے، ہنرمند افراد کو 50لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم دیں گے۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار نے بجٹ سے متعلق نوجوانوں کیلئے بیان میں کہاہے کہ حکومت نے ہر طبقے کےلئے ریلیف فراہم کرتے ہوئے مثالی بجٹ پیش کیا، وزیراعظم نے ایک بار پھر نوجوانوں کےلئے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود نوجوانوں کی ترقی کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی، وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم ادائیگی بڑھانے کی ہدایت کی، ہنرمند افراد کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم دیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پہلی بارنوجوانوں کو روزگار کےلئے اتنی بڑی رقم کیش میں دی جارہی ہے، ملک بھر کے تمام بینک نوجوانوں کو قرض کی سہولت فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو زیادہ مراعات دینے کی ہدایت کی ہے، ایک بارپھر 100 ارب روپے کی رقم براہ راست نوجوانوں میں تقسیم ہوگی، معاشی ٹیم نے نوجوانوں کیلئے قرض ادائیگی میں انٹرسٹ ریٹ کم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

عثمان ڈار نے کہا کامیاب جوان کا اگلہ مرحلہ بہت جلد شروع کرنے جا رہے ہیں، نوجوان بہترین بزنس پلان اور کاروباری سوچ سے آگے آئیں، حکومت مشکل مالی حالات کے باوجود نوجوانوں سے زیادہ تعاون کرے گی۔

Related Articles

Back to top button