پاکستانی خبریں

3عشروں سے کرفیو اور ہڑتال، کشمیریوں کی زندگی اجیرن، بھارت جدوجہدِ آزادی نہیں روک سکا، صدرِ مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، امریکی جریدے میں خاکوں سے بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کو بےنقاب کیا گیا۔

تفصلات کے مطابق ملک کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ بھارت گزشتہ 3 دہائیوں سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا طویل ترین لاک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3عشروں سے کرفیو اور ہڑتالوں سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

صدر نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اجاگر کرنے کے لیے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی جانب سے شایع کی گئیں تصویری خاکوں کی تعریف۔ صدرمملکت نے خاکے کو فن کے ذریعے اظہار رائے کی شاندار مثال قرار دیا۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی بندش جاری ہے۔ کرونا کے تناظر میں بھارتی اقدامات کے باعث لاکھوں مزدور بےروزگار ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں وادی میں ریاستی دہشت گردی بھی جاری ہے، یکم جنوری سے اب تک متعدد کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں۔ مودی اپنے تمام ناپاک عزائم استعمال کرکے بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی نہیں روک سکا۔

Related Articles

Back to top button