پاکستانی خبریں

وزیراعظم کی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے علاقوں کو بند کرنے کی دھمکی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’اب میں پرائم منسٹر ہاؤس سے ایس او پیز کا جائزہ لوں گا، بدقسمتی سے پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات بڑھ رہی ہیں‘۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی واحد حل ہے کیونکہ بھارت نے سخت لاک ڈاؤن لگایا لیکن اب وہ بتدریج نرمی کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے نہیں پھیلا، آج پاکستان کیوں بچا کیونکہ ہم نے پوری طرح لاک ڈاؤن نہیں کیا اور جلدی سے تعمیراتی شعبے کو فعال کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مکمل آزادی دی کہ وہ اجناس پر کام جاری رکھے، ہم نے غریب خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کی جس کی وجہ سے بڑی مشکلات پر قابو پایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ ’ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بدقسمت سے اب پاکستان میں اموات بڑھ رہی ہے، کیسز کی شرح اوپر کی جانب ہے‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے، جو قومییں اس کا مل کر مقابلہ کریں گے ان کے لیے مشکلات کم ہوں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’جو لوگ کہتے تھے کہ بھارت نے اچھا لاک ڈاؤن لگایا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ غریب طبقہ پس گیا اور کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، بھارت اب اسی سوچ پر آرہا ہے جہاں میں اور میری ٹیم تھی اور وہ ہے اسمارٹ لاک ڈاؤن۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر چل کر لوگوں کی جانیں بچانی چاہیے، امید ہے کہ اب سے احتیاط کریں تو وہ مشکل وقت نہیں آئے گا جو دیگر ممالک پر آرہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مختلف سروسے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سخت لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اب بھارت میں 34 فیصد گھرانوں کو دو ہفتوں میں امداد نہ دی گئی تو ان گزارا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ نوجوان ملازمت سے محروم ہوگئے لیکن امیرطبقے کو لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’ایس او پیز پر سختی سے مل کرنے کے لیے ایڈمنسٹریشن اور ٹائیکر فورس کے ساتھ مل کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت متعلقہ علاقے کو سیل کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں انہوں نے ہیلتھ ورکز کے لیے اسپیشل پیکجز تیار کررہے ہیں۔

عمران خان نے طبی عملے کو مخاطب کرکے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ کو وائرس کا خطرہ زیادہ لاحق ہے، حکومت کی جانب سے ہرمدد کی جائے گی‘۔

Related Articles

Back to top button