پاکستانی خبریں

سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی، حکومتِ سندھ کی عوام سے بڑی اپیل

سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 700 کے قریب پہنچ گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے صورتحال ابتر ہو تی جارہی ہے، خداراایس او پیز پرعمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا صورتحال سےمتعلق بیان میں کہا کہ 24 گھنٹےمیں 6995 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹوں کے نتیجے میں 1745 کیسز سامنے آئے، 1745 کیسز کا آنا ٹیسٹوں کا 25 فیصد ہے، جو بہت زیادہ ہے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 2لاکھ46ہزار517ٹیسٹ کیےگئے،41ہزار 303کیس سامنےآئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 696 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 466 مریض تشویشناک حالت میں ہیں،71 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں جبکہ 20 ہزار711 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں 19201 گھروں اور مراکز میں ، مختلف اسپتالوں میں1461 مریض ہیں۔

صحتیاب افراد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج مزید759 مریض ٹھیک ہوکر گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19ہزار 896ہوگئی ہے۔

کورونا کیسز کی صورتحال سے متعلق مرادعلی شاہ نے کہا کہ آج رپورٹ ہونے والے 1745 میں سے کراچی میں 1184 نئے کیس سامنےآئے ، احتیاطی تدابیر نہ کرنے سےصورتحال ابتر ہو تی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی خداراایس او پی پرعمل کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے میں حکومت کی مدد کریں۔

Related Articles

Back to top button