پاکستانی خبریں

کورونا وائرس: ایس اوپیز کی خلاف ورزی، پرمٹ اور لائسنس منسوخی کا اعلان

سندھ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پرمٹ اور لائسنس منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کےحوالے سے بہت شکایات ہمیں مل رہی ہیں، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلہ 15جون کے بعد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پرمٹ اور لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سفارشات ارسال کردی ہے۔

غیر قانونی بس اڈوں سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی شکایات موصول ہورہی ہے جبکہ بعض علاقوں میں پولیس نگرانی میں غیر قانونی طو پر بسیں چلائی جارہی ہیں۔

اویس قادرشاہ نے کہا ٹریفک پولیس محکمہ ٹرانسپورٹ سےبالکل تعاون نہیں کررہی ، ٹریفک پولیس کےحوالے سے بہت شکایات ہمیں مل رہی ہیں، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلہ 15جون کے بعد ہوگا۔

گذشتہ روز سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دیا تھا، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا تھا کہ ڈرائیورز، پبلک ٹرانسپورٹرز ،مسافر ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے،بسوں کوچز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر جرمانے کیے ہیں۔ ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انتہائی اقدامات اٹھانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ٹرانسپورٹ بند کرنے کا سوچیں گے، ٹریفک پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تعاون نہیں کر رہی،بین الصوبائی اور انٹر ڈسڑکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔

Related Articles

Back to top button